Time 26 مئی ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ میں چیٹس کے لیے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ میں چیٹس کے لیے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ
ایک رپورٹ میں اس فیچر کے بارے میں بتایا گیا / فائل فوٹو

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جو لوگوں سے چیٹ کے تجربے کو بدل دے گا۔

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ڈیفالٹ چیٹ تھیم نامی فیچر کو متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین ایپ میں ایک ڈیفالٹ تھیم کو سیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ایپ کے چیٹ ببلز کے رنگ بھی تبدیل کر سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت صارفین کو ڈیفالٹ چیٹ تھیم کے لیے 5 مختلف رنگوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

یہ فیچر ایپ کی سیٹنگز مینیو میں موجود ہوگا اور وہاں گرین تھیم کے ساتھ ساتھ بلیو، گرے، ریڈ اور پرپل رنگوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو میسجنگ کے لیے زیادہ بہتر تجربہ فراہم کیا جا رہا ہے۔

جب صارف کی جانب سے کسی تھیم کا انتخاب کیا جائے گا تو چیٹ وال پیپر اور ببل کلر اس کے مطابق تبدیل ہو جائیں گے۔

واٹس ایپ میں چیٹس کے لیے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ
یہ وہ 5 تھیم ڈیزائنز ہیں / فوٹو بشکریہ WABetaInfo

اس فیچر کا بنیادی مقصد چیٹ ونڈوز کو زیادہ خوبصورت بنانا ہے۔

چونکہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں دیا گیا ہے تو ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :