Time 29 مئی ، 2024
پاکستان

کراچی میں آج رواں سال کا گرم ترین دن رہا

کراچی میں آج  رواں سال کا گرم ترین دن رہا
فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں آج  رواں سال کا گرم ترین دن رہا اور  آئندہ روز درجہ حرارت میں مزید اضافےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41.5 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔ شہر میں ہوا میں نمی کا  تناسب 54 فیصد  ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کل شہر کے درجہ حرارت میں اضافےکا امکان ہے اور  شہر کا پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کل شہر کا موسم شدید گرم اور  خشک رہےگا۔

طبی ماہرین کی جانب سے بلاضرورت دھوپ میں نہ نکلنے، پانی اور مشروبات کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا گیا ہے، بزرگوں اور بچوں کے لیے خصوصی احتیاط کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔


مزید خبریں :