Time 30 مئی ، 2024
پاکستان

کراچی میں 3 روز تک ہیٹ ویو کا خدشہ، ہفتے کو موسم شدید گرم ہوگا

کراچی میں 3 روز تک ہیٹ ویو کا خدشہ، ہفتے کو موسم شدید گرم ہوگا
شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے: محکمہ موسمیات/ فائل فوٹو

کراچی میں تین روز کے دوران موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 روز کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جس کے سبب یکم جون تک کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے اور کل کراچی میں پارا 42 ڈگری کو چھو سکتا ہے جب کہ ہفتہ یکم جون کو موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے اکثر مقامات پر شدید گرمی کی لہر  یکم جون تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے علاقے دادو، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ اور  جیکب آباد میں درجہ حرارت معمول سے 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہ سکتاہے۔

اسی طرح سانگھڑ، حیدرآباد، مٹیاری اور ٹنڈوالہیار میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری جب کہ بدین، ٹھٹھہ اور سجاول میں 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زائد رہنے کا امکان ہے۔


مزید خبریں :