31 مئی ، 2024
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی یکم جون تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے جس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور مغرب سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیا گیا ہے۔