پاکستان

یورپ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانےکا فیصلہ نہ ہو سکا

یورپ کیلئے پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانےکا فیصلہ نہ ہو سکا
فوٹو: فائل

شہری ہوا بازی سے متعلق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کے  آج ہونے والے اجلاس میں پاکستانی ائیرلائنز پر عائد پابندی اٹھانےکا فیصلہ نہ ہوسکا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایاسا نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) اور دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر عائد پابندی اٹھانے کا معاملہ تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کو بھجوا دیا ہے جس کا اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

تھرڈ کنٹری آپریٹر بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے اور دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر سے پابندی اٹھانے یا نہ اٹھانے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔ بورڈ کے اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن اور ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری سی اے اے آن لائن شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے سول ایوی ایشن کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ 

ادھر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا کے ٹی سی او بورڈ کا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا، پابندی اٹھائے جانے کی خبریں قبل از وقت ہیں، حتمی فیصلہ اگلے ہفتے میں متوقع ہے۔

مزید خبریں :