Time 02 جون ، 2024
دنیا

سابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

سابق ایرانی صدر  احمدی نژاد نے صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات  نامزدگی جمع کروادیے
فوٹو:فائل

ایران کے سابق صدر محمد احمدی نژاد نے صدارتی انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

اس سے پہلے سابق ایرانی اسپیکر علی لاریجانی اور  امریکا کی جانب سے سزا یافتہ ایران کے سابق پاسداران انقلاب کےکمانڈر  واحد حقانیان اور  ایران کے سابق چیف ایٹمی مذاکرات کار  سعید جلیلی بھی کاغذات نامزدگی جمع کرواچکےہیں۔

سعید جلیلی 2013 کے الیکشن میں سابق صدر حسن روحانی سے ہار گئے تھے۔ 

ایرانی میڈیا کے مطابق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن 30 مئی سے 3 جون تک ہوگی جبکہ صدارتی انتخابات کی مہم 12 سے27 جون تک چلائی جائے گی اور الیکشن 28 جون کو ہوں گے۔

خیال رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات صدر  ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں ناگہانی موت کے سبب  منعقد ہو رہے ہیں۔


مزید خبریں :