Time 03 جون ، 2024
پاکستان

عدت نکاح کیس: فریقین کو نوٹس جاری، عدالت نے اپیلوں پر 25 جون کو دلائل طلب کرلیے

عدت نکاح کیس: فریقین کو نوٹس جاری، عدالت نے اپیلوں پر 25 جون کو دلائل طلب کرلیے
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے فریقین کو نوٹس جاری کردیے— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کیس پر اپیلوں کی سماعت 25 جون کو ہو گی۔

 ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزاوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت مکمل کرلی تھی۔

تاہم خاور مانیکا کے اعتراض پرجج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا۔ 

ہائیکورٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت میں منتقل کیا تھا۔

اب ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی، خاورمانیکا اور پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردیے۔

عدالت نے عدت میں نکاح کیس میں دائر اپیلوں پر 25 جون کو دلائل طلب کرلیے۔

مزید خبریں :