Time 04 جون ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی نے متنازع ٹوئٹ سے متعلق شکایت اور ایف آئی اے طلبی نوٹس کو چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی نے متنازع ٹوئٹ سے متعلق شکایت اور ایف آئی اے طلبی نوٹس کو چیلنج کر دیا
بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سےکی گئی پوسٹ سیاسی مخالفین نےتوڑمروڑکرپیش کی: درخواست 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے متنازع  ایکس پوسٹ (ٹوئٹ) سے متعلق شکایت اور  ایف آئی اے کے طلبی نوٹس  کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ کا مقصد پاکستان کےلیے یکجا ہونے کا درس دینا تھا، پوسٹ کا مقصد ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کے اہتمام کی ترغیب دینا تھا۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سےکی گئی پوسٹ سیاسی مخالفین نے توڑ مروڑکرپیش کی۔ 


مزید خبریں :