04 جون ، 2024
بھارت میں غیر متوقع انتخابی نتائج کے سبب اسٹاک مارکیٹ کریش کرنے سے سرمایہ کاروں کے 30 لاکھ کروڑ بھارتی روپے ڈوب گئے۔
بھارت میں آج لوک سبھا انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جارہی ہے جس میں بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی زیر قیادت اتحاد کو توقع سے کم نسشتیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ان غیر متوقع انتخابی نتائج کے باعث بھارت میں اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی جس سے سرمایہ کاروں کو 30 لاکھ کروڑ بھارتی روپے کا نقصان ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی اسٹاک ایکسچینج کا سینسیکس انڈیکس 4390 پوائنٹس کمی کے بعد گزشتہ چار برسوں کی کم ترین سطح 72 ہزار 79 پوائنٹس پر آگیا۔