Time 04 جون ، 2024
پاکستان

50 فیصد پاکستانیوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئےحکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیدیا

50 فیصد پاکستانیوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے حکومت سے ڈو مور کا مطالبہ  کر دیا۔

اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں ہوا ہے۔

سروے کے مطابق 50 فیصد پاکستانیوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کو ناکافی تو قرار دیا لیکن ساتھ ہی انفرادی سطح پر خود بھی کوئی قدم اٹھانے سے صاف انکار کیا۔

موسمیاتی تبدیلیاں روکنے کے لیے خود کچھ کرنے کے سوال پر 42 فیصد پاکستانیوں نے خود کوئی اقدامات نہ کرنے کا کہا ، البتہ 19 فیصد نے ری سائیکلنگ، 18 فیصد نے کار اور 7 فیصد نے گوشت کا استعمال ترک کرنے کو اپنی ترجیحات بتایا۔

پاکستانیوں کا مؤقف عالمی رائے عامہ سے مختلف نظر آیا ، جس میں اکثریت یعنی 64 فیصد نے ری سائیکلنگ کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے اپنی پہلی ترجیح کہا، 29 فیصد نے تیزی سے بدلتے فیشن سے پرہیزاور 22 فیصد نے آرگینِک اشیا کی خریداری کو اپنی تیسری ترجیح قرار دیا جبکہ کچھ نہ کرنے کا عالمی سطح پر صرف 12 فیصد نے کہا۔

مزید خبریں :