پاکستان

نیٹ میٹرنگ ختم اور سولر صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کا فیصلہ، پاور ڈویژن کی تردید

نیٹ میٹرنگ ختم اور سولر صارفین پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کا فیصلہ، پاور ڈویژن کی تردید
وزیراعظم نے سولربجلی کی خریداری اور فروخت کے دو الگ نرخ تیارکرنے کی ہدایت کی ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومت نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 600 میگاواٹ کاسولرپاورپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو سعودی عرب کی بغیر بڈنگ بین الحکومتی بنیادوں پر لگایا جائے گا۔

وزیراعظم نے ان فیصلوں سے متعلق متعلق سمری ارسال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وزیراعظم نے سولربجلی کی خریداری اور فروخت کے دو الگ نرخ تیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔

حکومت نے سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کرنے، نیٹ میٹرنگ ریگولیشن میں ترمیم اورالگ ٹیرف کیٹیگری متعارف کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

پاور ڈویژن کی نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے کی تردید

  دوسری جانب پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرنے سے متعلق خبر درست نہیں، وزیراعظم کی جانب سے نیٹ میٹرنگ پالیسی سے متعلق کوئی ہدایات موصول نہیں ہوئیں۔


مزید خبریں :