Time 07 جون ، 2024
کاروبار

آئی ایم ایف کی شرائط پر اگلے بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگیں گے

آئی ایم ایف کی شرائط پر اگلے بجٹ میں 2 ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگیں گے
 حکومت کو جی ایس ٹی، انکم ٹیکس، اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ایکسائز ڈیوٹی پر تاریخی اضافی محصولات کے اقدامات کرنا ہوں گے۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر اگلے مالی سال کے بجٹ میں 2 ہزار روپے کے اضافی ٹیکس لگیں گے۔

 آئندہ بجٹ کے لیے جی ڈی پی کے 10 فیصد سے زائد سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کرنے کے قوی امکانات کے ساتھ، حکومت کو جی ایس ٹی، انکم ٹیکس، اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ایکسائز ڈیوٹی پر تاریخی اضافی محصولات کے اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

اس کا مطلب ہے کہ حکومت کو اگلے بجٹ میں 2 ٹریلین روپے کے اضافی ٹیکس عائد کرنے ہوں گے جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔


مزید خبریں :