Time 08 جون ، 2024
پاکستان

پنجاب: کاشتکاروں کو آسان قرضے دینےکیلئے کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب: کاشتکاروں کو آسان قرضے دینےکیلئے کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ
کاشت کاروں کیلئے ’سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم‘ کی منظوری دیتے ہوئے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے: مریم نواز/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب میں کاشتکاروں کو آسان قرضے دینے کے لیے کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی سربراہی میں ہونےو الے اجلاس میں زرعی آلات کی مقامی سطح پر تیاری اور آئل سیڈ پروموشن پروگرام کا  اعلان کیا گیا۔

اجلاس میں  نواز شریف کی ہدایت پر گرین ٹریکٹر اسکیم میں ٹریکٹروں کی تعداد 10 ہزار بڑھا دی گئی۔

دوسری جانب ’روڈا ‘پروجیکٹس کی تکمیل کے لیے چین اور انٹرنیشنل اداروں سے اشتراکِ کار کا فیصلہ کیا گیا ۔

 اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کاشت کاروں کے لیے کسان کارڈ کا آغاز کردیا گیا ہے، کاشت کاروں کے لیے ’سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم‘ کی منظوری دیتے ہوئے رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر اسکیم سے 5 لاکھ کسان مستفید ہوں گے، ہر کسان ایک فصل کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کرسکے گا۔

اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ 2013 میں راوی کنارے نیا شہر آباد کرنے کا پلان بنایا تھا ، بعد میں آنے والوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں ، لاہور کے فیوچر پروجیکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :