صحت و سائنس

حکومت نے بجٹ میں صحت کیلئے کتنی رقم مختص کی؟

حکومت نے بجٹ میں صحت کیلئے کتنی رقم مختص کی؟
بجٹ میں صحت کی 14 نئی اسکیموں کے لیے بھی 19.86 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے 85 کھرب خسارے پر مشتمل 188 کھرب 87 ارب سے زائد کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا جس میں شعبہ صحت کیلئے 27.86 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں صحت کی 14 نئی اسکیموں کے لیے بھی 19.86 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اگلے مالی سال میں ہیپاٹائٹس سی کیلئے 5 ارب روپے اور ذیابطیس سے بچاؤ کیلئے 2 ارب کی رقم مختص کی گئی ہے، ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص، علاج کا مکمل پروجیکٹ 70 ارب روپے سے زائدکا ہے، ہیپاٹائٹس سی کی تشخیص اور علاج کے پروجیکٹ میں صوبوں کا حصہ 35 ارب سے زائد ہے۔

اسلام آباد میں قائداعظم ہیلتھ ٹاورکی تعمیر کیلئے 5 ارب،کینسر اسپتال کیلئے 2 ارب پمز میں فالج کے علاج اور کریٹیکل کیئرکیلئے 3 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ میں وفاقی علاقوں میں صحت سہولت پروگرام کیلئےصرف ساڑھے 29 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت نے 5 ہزارصحافیوں اور میڈیا ورکرزکی انشورنس اس کےمطابق کرنےکا بھی اعلان کیا ہے۔


مزید خبریں :