Time 15 جون ، 2024
کاروبار

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
یہ رقم پنجاب میں اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کی تعدادکم کرنےکے منصوبے پرخرچ ہوگی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیے مزید قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 15 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کیا ہے، یہ رقم پنجاب میں اسکول سے باہر رہنے والے بچوں کی تعدادکم کرنےکے منصوبے پرخرچ ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 11 جون کو عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دی تھی۔ 

عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق ملنے والی قرض کی رقم داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کے لیے استعمال ہو گی۔


مزید خبریں :