Time 16 جون ، 2024
دنیا

حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کررہے ہیں

حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کررہے ہیں
دشمن کی شر انگیزی نے فلسطینیوں کا جینا محال کردیا ہے ، فلسطینیوں تک غذائی امداد، دوائیاں اور کپڑے پہنچنےنہیں دے رہا ، جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی: امام و خطیب شیخ المعیقلی__فوٹو: فائل

حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کررہے ہیں اس کے علاوہ مرد حجاج قربانی کر کے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔

حجاج کرام طواف زیارت کیلئے عام لباس میں مسجدالحرام جائیں گے اور عام لباس ہی میں سعی کریں گے۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کرنے کے بعد لاکھوں حجاج گزشتہ رات مزدلفہ پہنچے تھے، نماز مغرب اور عشا کی ادائیگی کے بعد رمی کے لیے کنکریاں اکٹھی کی تھیں ۔ 

مسجد نمرہ سے خطبہ حج میں مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ المعیقلی نے کہا کہ دشمن کی شر انگیزی نے فلسطینیوں کا جینا محال کر دیا ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں تک غذائی امداد، دوائیاں اور کپڑے پہنچنےنہیں دے رہا، جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مومنوں کو تکلیف دینے والے کبھی فلاح نہیں پا سکتے ، اللہ فرماتا ہے کسی کو ناحق قتل نہ کرو۔