Time 17 جون ، 2024
دنیا

غزہ: اسرائیل کے 24 گھنٹوں میں مزید حملے، 5 بچے شہید

غزہ: اسرائیل کے 24 گھنٹوں میں مزید حملے، 5 بچے شہید
 مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی ادائیگی پر بھی پابندیاں برقرار ہیں اور فلسطینی جوانوں کا داخلہ روک دیا گیا/ فوٹو بشکریہ الجزیرہ

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینیوں نے اسرائیلی بمباری سے تباہ مساجد اور عمارتوں کے ملبے پر نماز عید ادا کی جب کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 5 بچے شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ نہ تھما  جب کہ مسجد اقصیٰ میں نماز عید کی ادائیگی پر بھی پابندیاں برقرار ہیں اور فلسطینی جوانوں کا داخلہ روک دیا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے نمازیوں پر حملہ بھی کیا،  اسرائیلی مظالم فلسطینیوں کے حوصلے نہ توڑ سکے۔

غزہ میں اسرائیلی مظالم کا شکار  بے گھر بچیوں نے عید پر گیت گائے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وسطی اور جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوج نے مزید حملے کیے جس میں مزید 5 بچے شہید ہوگئے۔

مزید خبریں :