Time 19 جون ، 2024
دنیا

بھارتی دارالحکومت میں کئی سالوں کا گرم ترین دن، ہیٹ ویو سے 5 اموات

بھارتی دارالحکومت میں کئی سالوں کا گرم ترین دن، ہیٹ ویو سے 5 اموات
شدید گرمی کے باعث نئی دلی میں پانی کی قلت ہوگئی ہے، بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویو سے 5 افرادہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دلی ان دنوں شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے اور  3 دنوں میں ہیٹ ویو کے باعث 5 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دلی میں گرمی کی شدت51 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی جو 6 سالوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

دوسری جانب شدید گرمی کے باعث نئی دلی شہر  میں پانی کی بھی قلت ہوگئی ہے۔


مزید خبریں :