Time 21 جون ، 2024
پاکستان

پشاور میں رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں زبردستی فیڈرز چلانے پر فالٹ پیدا ہوگیا

پشاور میں رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں زبردستی فیڈرز چلانے پر فالٹ پیدا ہوگیا
دن 2 بجے مظاہرین زبردستی گرڈ میں داخل ہوئے اور فیڈر چلائے، زبردستی فیڈرز چلانے سے سسٹم اوورلوڈ ہوا اور بجلی کی ترسیل معطل ہوئی: ترجمان پیسکو— فوٹو:فائل

پشاور میں رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں زبردستی فیڈرز چلانے پر فالٹ پیدا ہوگیا۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے مطابق فالٹ کے باعث گرڈ اسٹیشن سے 32 فیڈرز کوبجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔

ترجمان نے بتایاکہ دن 2 بجے مظاہرین زبردستی گرڈ میں داخل ہوئے اور فیڈر چلائے، زبردستی فیڈرز چلانے سے سسٹم اوورلوڈ ہوا اور بجلی کی ترسیل معطل ہوئی۔

پیسکو ترجمان کا کہنا تھاکہ مشتعل مظاہرین نے پیسکو عملے سے تلخ کلامی کی اور موبائل فون چھین لیے۔

ترجمان کے مطابق پیسکو ٹیم مرمتی کام میں مصروف ہے، بجلی کی بحالی میں گھنٹوں لگ سکتےہیں، مظاہرین کے مسلسل عمل دخل سے صارفین کی پریشانیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خیال رہے کجہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 10 فیڈرز کی بجلی بحال کردی تھی۔

مزید خبریں :