23 جون ، 2024
غزہ جنگ کی امریکی حمایت کے خلاف احتجاج امریکی فوج تک بھی پہنچ گیا۔
امریکی ائیر فورس کے دو پائلٹوں نے باضمیر احتجاج کرتے ہوئے فوج میں اپنی خدمات سے معذرت کرلی۔ ان فوجیوں کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگی جرائم اور مسخ شدہ بچوں کی ہزاروں ویڈیوز جو ہمارے فونز تک پہنچ رہی ہیں، فوج کے اندر اور باہر امریکی عوام کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہیں۔
ان فوجیوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایسی انتظامیہ کے لیے خدمات جاری نہیں رکھ سکتے جو امریکی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
جنگ مخالف ایک امریکی تنظیم کے مطابق امریکی فوج کے دیگر 40 اہلکار بھی غزہ جنگ کے خلاف مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ غزہ جنگ میں اسرائیل کی حمایت پر بائیڈن انتظامیہ کے کئی عہدیدار بھی مستعفی ہوچکے ہیں۔