Time 25 جون ، 2024
دنیا

شوہر کی ہاؤس وائف بننے کی خواہش پر بیوی نے آدھی جائیداد مانگ لی

شوہر کی ہاؤس وائف بننے کی خواہش پر بیوی نے آدھی جائیداد مانگ لی
بھارتی میڈیا پر ایک خاتون کے انوکھے مطالبے کو رپورٹ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

مشرقی ممالک میں خاتون کا ہاؤس وائف ہونا عام سی بات ہے اور اس کے لیے خاتون کی جانب سے کوئی شرط نہیں رکھی جاتی مگر حال ہی میں بھارت میں ایک خاتون نے انوکھا مطالبہ کیا۔

بھارتی میڈیا پر ایک خاتون کے انوکھے مطالبے کو رپورٹ کیا گیا ہے جس میں خاتون نے  سوشل میڈیا پر  بتایا کہ ان کے شوہر کی خواہش ہے کہ وہ ملازمت چھوڑ کر ایک ہاؤس وائف کے طور پر زندگی گزاریں لیکن اس کے بدلے شوہر اس کا مطالبہ ماننے کو تیار نہیں۔

پوسٹ میں خاتون کا کہنا ہے کہ میری  شادی کو 6 سال کا عرصہ گزرچکا ہے، دوبچے ہیں، شوہر نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں اپنی ملازمت چھوڑ کر ایک ہاؤس وائف کے طور پر زندگی گزاروں کیوں کہ یہ  ہمارے خاندان اور بچوں کے لیے بہتر ہے۔

خاتون کی پوسٹ کے مطابق سوچ بچار کے بعد شوہر کی خواہش پر میں نے راضی ہونے کا فیصلہ کیا لیکن  شرط رکھی کہ میں ملازمت تب چھوڑوں گی جب میرے شوہر  اپنی کمپنی کا آدھا حصہ میرے نام کریں گے،  میرے مطالبے پر شوہر حیران ہوگئے۔

خاتون نے کہا کہ میں نے شوہر کو سمجھانے کی کوشش کی کہ ملازمت چھوڑ کر کر گھر میں بیٹھنے کے  بعد  میرے لیے اچھی ملازمت کے مواقع کم ہوجائیں گے،اگر کبھی ہمارے درمیان طلاق ہوگئی تو  شوہر تو کمپنی کی صورت اپنی جائیداد بڑھائیں گے لیکن میرا کیرئیر خطرے میں پڑجائے گا لہٰذا میں  اس کمپنی کا آدھا  حصہ اپنے نام کروانا چاہتی ہوں جو طلاق کی صورت میں میرے بچوں کے مستقبل کی ضمانت ہوگی۔

خاتون نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ جب میں نے  یہ بات اپنے دوستوں کو بتائی تو وہ مجھ سے ناراض ہوگئے، کچھ میری خواہش جان کر حیران رہ گئے۔

خاتون کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ملے جلے  ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :