30 جون ، 2024
برطانیہ کے عام انتخابات کے دوران انگلینڈ میں مسلم خواتین امیدواروں کو اپنوں کی نفرت کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے انتخابات میں مسلمانوں کے ووٹ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے لیکن بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین امیدواروں کے انتخاب کے معاملے میں ایک طرف زیادتی کے دعوے کیے گئے ہیں تو دوسری طرف انگلینڈ میں مسلم خواتین امیدواروں کو اپنوں کی نفرت کا سامنا ہے۔
مزید برآں اسکاٹ لینڈ میں پاکستانی امیدواروں کی بھرپور انتخابی مہم جاری ہے، دارالعوام کے الیکشن میں اسکاٹ لینڈ سے 14 مسلم اور پاکستانی نژاد امیدوار میدان میں ہیں۔
برطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں سیاسی صورت حال تبدیل ہوگئی ہے اور دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انتخابات کے دوران بڑے بڑے بُرج الٹ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ملک میں 4 جولائی کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔