Time 04 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

فواد خان کی بلآخر 8 سال بعد بالی وڈ میں واپسی، ہیروئن کا نام بھی سامنے آگیا

فواد خان کی بلآخر  8 سال بعد بالی وڈ میں واپسی، ہیروئن کا نام بھی سامنے آگیا
بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم انٹرنیشنل طرز کی ہے جسے پورا برطانیہ میں عکسبند کیا جائے گا—فوٹو: فائل

اداکار فواد خان کی بالی وڈ میں 8 سال بعد واپسی ہوئی ہے جب کہ فلم میں ان کے مدمقابل آنے والی ہیروئن کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فواد خان نے حال ہی میں اداکارہ وانی کپور کے ساتھ پروجیکٹ سائن کیا ہے جس کے حوالے سے زیادہ تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ فلم انٹرنیشنل طرز کی ہے جسے پورے برطانیہ میں عکسبند کیا جائے گا، فواد خان اور وانی کپور کی فلم ایسٹ ووڈ اسٹوڈیو میں تیار ہوگی۔

خیال رہے کہ ہمسفر اور زندگی گلزار ہے جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فواد خان کی بھارت میں ایک طویل فین لسٹ ہے۔

ان کے یہ دونوں ڈرامے بھارتی انٹرٹینمنٹ چینل زندگی پر نشر ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ ان کی سونم کپور کے ہمراہ 2014 میں ریلیز ہوئی فلم 'خوبصورت' کے بھی کافی چرچے رہے اور سونم کپور فواد کو اپنا بہترین دوست بھی کہتی ہیں۔

بعدازاں اداکار نے فلم  2016 کی فلم'اے دل ہے مشکل' میں مختصر جب کہ 'کپور اینڈ سنز' میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔

مزید خبریں :