Time 05 جولائی ، 2024
دنیا

برطانوی انتخابات میں کئی پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب، کابینہ میں بھی شامل

برطانیہ میں ہونے والے انتخابات میں کئی پاکستانی نژاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

برطانوی انتخابات میں لیبر رہنما پاکستانی نژاد برطانوی شبانہ محمود، ناز شاہ، یاسمین قریشی اور افضل خان سمیت کئی پاکستانی نژاد امیدوار  میں کامیاب۔

وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر نے اپنی کابینہ کے کئی اہم عہدوں پر خواتین کو تعینات کیا ہے اور پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو جسٹس منسٹر بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے ریچل ریوز کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا ہے، وہ برطانیہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ ہوں گی۔

اس کے علاوہ  یوویٹ کُوپر وزیرِ داخلہ اور اینجلا رائینر کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سونپا گیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق برطانیہ میں بڑھتی مہنگائی، ہیلتھ کیئر سسٹم کی تباہی، مکانوں کے بڑھتے کرائے اور کئی سال کے عدم استحکام پر ووٹرز نے کنزرویٹو پارٹی کو سزا سنائی ہے۔ 

برطانیہ میں 2016 سے اب تک کنزرویٹو پارٹی کے پانچ مختلف وزرائے اعظم آچکے ہیں۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں قبل ازوقت ہونے والے عام انتخابات میں لیبر پارٹی نے فتح حاصل کرلی ہے جس کے بعد سر کئیر اسٹارمر نئے وزیراعظم بن گئے ہیں یوں کنزرویٹو پارٹی کا 14 سالہ دور ختم ہوگیا ہے۔

مزید خبریں :