Time 07 جولائی ، 2024
کاروبار

افغانستان نے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز بھجوا دی

افغانستان نے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز بھجوا دی
 صوبہ کنڑ کے تاجروں نے بھارت کو 8 ہزار میٹرک ٹن پیاز برآمد کی: افغان عبوری حکومت— فوٹو:فائل

افغانستان کے صوبہ کنڑ سے پاکستان کے راستے بھارت کو پہلی بار 8 ہزار ٹن پیاز برآمد کرلی گئی۔

افغان عبوری حکومت کے مطابق صوبہ کنڑ کے تاجروں نے پاکستان کے راستے بھارت کو 9 کروڑ 10 لاکھ افغانی سے زائد مالیت کی 8 ہزار میٹرک ٹن پیاز برآمد کی۔

افغان عبوری حکومت کے اہلکار نے بتایاکہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد نہ صرف افغانستان سے پڑوسی ممالک کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی برآمدات کی سطح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل افغانستان سے چین کو چلغوزے بھی برآمد کیے گئے تھے۔


مزید خبریں :