Time 08 جولائی ، 2024
دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے میں 4 فوجی ہلاک، 6 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج پر نامعلوم افراد کے حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

حملے میں 6 بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی گاڑی پر ضلع کٹھوعہ میں حملہ ہوا، بھارتی فوج کی گاڑی کو دستی بموں اور فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ 

حملے کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے۔


مزید خبریں :