Time 09 جولائی ، 2024
کھیل

کیا بابرکپتان رہیں گے؟ صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا جواب دیا؟

کیا بابرکپتان رہیں گے؟ صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا جواب دیا؟
کرکٹرز نے ڈومیسٹک اسٹرکچر بہتر بنانے پر زور دیا، کھلاڑیوں نے فٹنس پر کوئی رعایت نہ دینے کا مشورہ دیا: چیئرمین پی سی بی—فوٹو: فائل

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے کپتان برقرار رہنے یا نہ رہنے سے متعلق ابھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آج ملاقات میں کھلاڑیوں کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر گفتگو ہوئی، کھلاڑیوں سے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے پر مشاورت ہوئی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹرز نے ڈومیسٹک اسٹرکچر بہتر بنانے پر زور دیا اور کھلاڑیوں نے فٹنس پر کوئی رعایت نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوچز کے ساتھ ابھی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

اس دوران صحافی نے چیئرمین پی سی بی سے سوال کیا کہ بابر اعظم کپتان رہیں گے؟ اس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ ابھی اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

دوسری جانب چئیرمین پی سی بی سےوائٹ بال ہیڈکوچ گیری کرسٹن، اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کی ملاقات ہوئی، ان کی ملاقات کا دوسرا سیشن آج ہوگا۔

مزید خبریں :