Time 10 جولائی ، 2024
کھیل

آل راؤنڈر عامر جمال کا انجری سے مکمل فٹ ہونے کا دعویٰ

آل راؤنڈر عامر جمال کا انجری سے مکمل فٹ ہونے کا دعویٰ
واروکشائر کےساتھ بطور غیرملکی کھلاڑی کھیلنےکا وقت اب گزر گیا، ٹیم نےاوورسیز پلیئر کی کیٹیگری میں میری ریپلیسمنٹ لے لی ہے: عامر جمال__فوٹو: فائل

انجری کے حوالے سے آل راؤنڈر عامر جمال کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے انجری سے مکمل فٹ ہونے کا دعویٰ کردیا۔

عامر جمال نے کہا کہ بدقسمتی سے انجری کی وجہ سے واروکشائر کاؤنٹی کے ساتھ چیزیں پلان کےمطابق نہیں رہیں، مجھے انجری کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوسرے میچ کےدوران ہوئی تھی،ڈاکٹرز کے مشورےکےمطابق میرا ایم آرآئی اسکین کیا گیا۔

آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی اسکین میں مجھے کمر میں اکڑاؤ کی تشخیض ہوئی، میڈیکل ٹیم کے ساتھ ری ہیب کا آغاز کیا تھا جو مکمل ہو گیا ، اب میں مکمل فٹ ہوں اور دوبارہ کھیلنے کے لیے تیار ہوں۔

عامر جمال نے کہا کہ واروکشائر کےساتھ بطور غیرملکی کھلاڑی کھیلنےکا وقت اب گزر گیا، ٹیم نےاوورسیز پلیئر کی کیٹیگری میں میری ریپلیسمنٹ لے لی ہے۔

واضح رہے کہ  واروکشائر نےگزشتہ روز عامر جمال کی کمر کی انجری کی تصدیق کی تھی، وارکشائر کاؤنٹی نے انجری کی وجہ سے عامر جمال کو باقی میچز سے ریلیز کر دیاتھا۔

آل راؤنڈر عامر جمال نے اپریل میں واروکشائر کاؤنٹی کی ٹیم کو جوائن کیا تھا۔

مزید خبریں :