Geo News
Geo News

Time 11 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

جیکولین کی سالگرہ پر کس نے آئی فون 15 پرو بانٹنے کا اعلان کیا؟

جیکولین کی سالگرہ پر کس نے آئی فون 15 پرو بانٹنے کا اعلان کیا؟
جیکولین کی سالگرہ اگلے ماہ 11 اگست کو ہے اسی دوران سکیش چندرشیکھر کا جیل سے ادکارہ کو لکھا گیا خط سامنے آیا ہے/ فائل فوٹو

200 کروڑ کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر نے بالی وڈ اداکار ہ جیکولین فرنینڈس کی سالگرہ پر ان کے 100 مداحوں کیلئے آئی فون 15 پرو کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین  کی سالگرہ اگلے ماہ 11 اگست کو ہے اسی دوران سکیش چندرشیکھر کا  جیل سے اداکارہ کو لکھا گیا خط سامنے آیا ہے۔

 خط میں سکیش  نے اداکارہ سے ایک بار پھر محبت کا اعتراف کرتے ہوئے  جیکولین کے گانے yimmy yimmy کو سپورٹ کرنے والے ان   کے 100 مداحوں کو آئی فون 15 پرو  دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ ’میں آپ کی سالگرہ تک آنے والے 30 دنوں کا انتظار نہیں کرسکتا، یہ میرا سال بھر کا پسندیدہ دن ہے جس سے میں لطف اندوز ہوتا ہوں ، گزشتہ چند دنوں سے میں آپ کا پسندیدہ گانا سن کر ویسا ہی محسوس کررہا ہوں اور آپ جانتی ہیں کہ آپ کا پسندیدہ گانا کون سا ہے‘۔

سکیش کے خط میں لکھا گیا ہے کہ  ’میں ان تمام بے بنیاد الزامات سے باہر نکلنے کا منتظر ہوں، افسوس ہے کہ میں نے آپ کو مایوس کیا لیکن میں اس سب کا ازالہ کردوں گا‘۔

ملزم  نے خط میں یہ بھی لکھا کہ ’ وہ تمام لوگ جو  Yimmy Yimmy کو سپورٹ کررہے ہیں ان کیلئے آئندہ 30 دنوں میں ’IPhone-15 Pro' کے سو  ونرز کا اعلان کروں گا جو  اعلان جیکولین  کی سالگرہ پر کیا جائے گا‘۔

واضح رہے کہ  جیکولین فرنینڈس نے سکیش چندرشیکھر کے پیغامات روکنے کے لیے درخواست دائر کی ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود ان پیغامات اور خطوط کا سلسلہ جاری ہے۔