Time 11 جولائی ، 2024
پاکستان

سرگودھا: کھیت میں گھسنے پر زمیندار نےکلہاڑی کے وار کرکےگدھے کو زخمی کردیا

سرگودھا: کھیت میں گھسنے پر زمیندار نےکلہاڑی کے وار کرکےگدھے کو زخمی کردیا
فوٹو: فائل

سرگودھا میں کھیت میں گھسنے پر  زمیندار  نے کلہاڑی کے وار کرکے گدھے کو  زخمی کردیا۔ 

پولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں ترکھانوالہ میں زمیندار محبوب نواز کےکھیتوں میں ایک گدھا گھس گیا تھا  جس پر  زمیندار  نے طیش میں آکر  گدھےکو  ٹانگ میں کلہاڑی مار کر  زخمی کردیا۔

ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز کےنوٹس پر چوکی فروکہ پولیس نےفوری کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ زخمی گدھےکو لائیو اسٹاک اسپتال منتقل کرکے پٹی کروادی گئی ہے۔


مزید خبریں :