12 جولائی ، 2024
بالی وڈ اداکار اکشے کمار کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے ان دنوں اپنی نئی فلم سرپھرا (sarfira) کی پروموشن میں مصروف ہیں جس دوران ان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ڈاکٹرز نے اکشے کو کورونا ٹیسٹ کی تجویز دی تھی جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث اکشے آج اننت اور رادھیکا کی شادی میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کئی روز سے جاری ہیں جس میں بالی وڈ سمیت معروف شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر پری ویڈنگ تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز کافی وائرل ہورہی ہیں جس میں کئی اہم بالی وڈ شخصیات کو دیکھا جاچکا ہے۔
جبکہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ آج 12 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔