Time 13 جولائی ، 2024
پاکستان

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج موسلا دھار بارش کا امکان

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج موسلا دھار بارش کا امکان
آج سندھ کے ساحلی اضلاع کے چند مقا ما ت پر ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے/ فائل فوٹو

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش متوقع ہے، اس دوران کہیں کہیں موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطا بق آج سندھ کے ساحلی اضلاع کے چند مقاما ت پر ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئیں جس کی وجہ سے معمولات متاثر رہے، بارش کی وجہ سے کئی شہروں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

لاہور، شیخوپورہ اور لیہ میں حادثات میں4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔


مزید خبریں :