Time 13 جولائی ، 2024
کاروبار

حکومت سے مذاکرات، فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10 روز کیلئے مؤخرکردی

حکومت سے مذاکرات، فلار ملز ایسوسی ایشن  نے ہڑتال 10 روز کیلئے مؤخرکردی
فوٹو: فائل

لاہور: حکومت سے مذاکرات کے بعد پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن  نے ہڑتال 10 روز کے لیے مؤخرکردی۔

لاہور میں  پاکستان فلارملز ایسوسی ایشن اور حکومتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ حکومتی کمیٹی میں  چیئرمین ایف بی آر اور  4 وفاقی وزرا شامل تھے۔

فلار ملز ایسوسی ایشن نے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چیئرمین ایف بی آر نے فلار ملز کے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کے مؤقف پر اتفاق کیا، جس کے بعد  پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال مؤخر کرنے کے لیے حکومت کی بات مان لی۔

ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی نے جمعرات کوپاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کو بلالیا ہے۔

مزید خبریں :