Time 14 جولائی ، 2024
دنیا

حماس محمد الضیف پر حملے کی تفصیلات چھپا رہی ہے، اسرائیلی آرمی چیف کادعویٰ

حماس محمد الضیف پر حملے کی تفصیلات چھپا رہی ہے، اسرائیلی آرمی چیف کادعویٰ
سرائیلی میڈیا کی جاری کردہ تصویر جس میں مبینہ طور پر رافع سلامہ (دائیں) اور محمد الضیف (بائیں) کو دکھایا گیا ہے

تل ابیب: اسرائیلی آرمی چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس محمد الضیف پر حملے کی تفصیلات چھپا رہی ہے۔

اسرائیلی آرمی چیف ہرٹزی ہولیوی کا کہنا ہے کہ کل جس کمپاؤنڈ پرحملہ کیا گیا اس میں حماس کے ملٹری چیف محمد الضیف اورحماس کےخان یونس کےکمانڈر رافع سلامہ موجود تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں سیف زون (محفوظ علاقہ) قرار دیےگئے المواسی پناہ گزین کیمپ پربمباری کرکے کم و بیش 90 فلسطینیوں کو شہید کردیا جبکہ اس حملے میں 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے المواسی کیمپ میں حماس کے ملٹری چیف محمد الضیف کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا تاہم حماس نے اسرائیل کی جانب سے حماس رہنما کو نشانہ بنائے جانے کی تردیدکی۔

حماس کا کہنا ہے کہ المواسی کیمپ میں قابض صیہونی فوج نے فلسطینیوں کا قتل عام کیا، اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کی نسل کشی مہم میں امریکا براہ راست حصہ دار ہے۔

مزید خبریں :