Time 18 جولائی ، 2024
صحت و سائنس

جاپانی طویل عرصے تک جوان دِکھنے کیلئے کیا کرتے ہیں؟

جاپانی طویل عرصے تک جوان دِکھنے کیلئے کیا کرتے ہیں؟
اس کی وجہ جاپان کی ثقافت اور کھانے پینے کے ساتھ ساتھ ان کا طرز زندگی ہے/ فائل فوٹو

جاپان میں رہنے والے لوگ اپنی طویل عمر اور جوان دکھنے والی جلد کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن ایسی کیا وجہ ہے جو جاپان کے لوگوں پر بڑھاپے کے اثرات جلدی نمایاں نہیں ہوتے۔

اس کی وجہ جاپان کی ثقافت اور کھانے پینے کے ساتھ ساتھ ان کا طرز زندگی ہے۔

کھانے کی روٹین

جاپان کے لوگ اپنے کھانے پینے کا کافی خیال رکھتے ہیں اس لیے وہ پراسیسڈ فوڈز فوڈ(سیریل، فریز ہوئے کھانے، سوڈا، ٹن ڈبوں میں موجود کھانے) کا استعمال بہت کم ہی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ جاپانی اپنے کھانوں میں تازہ سبزیوں کے ساتھ ساتھ سمندری غذا اور چاولوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں کیونکہ ان کھانوں میں اینٹی آکسیڈینٹ، وٹامنز اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بھاری مقدار میں ہوتا ہے جو جِلد کو جوان رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

گرین ٹی

گرین ٹی یعنی سبز چائے کا استعمال جاپانی ثقافت کا حصہ ہے، اس میں اینٹی آکسیڈینٹ خاص طور پر کیٹیچنز پایا جاتا ہے جو مہلک بیماریوں سے بچاتی ہے۔

روزانہ سبز چائے کے استعمال سے نہ صرف جلد کو صحت مند رکھا جاسکتا ہے بلکہ یہ جسمانی صحت کا بھی خیال رکھتی ہے۔

ورزش

جاپان میں لوگ جسمانی سرگرمی کو اپنی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بناتے ہیں مثلاً چلنا، سائیکل چلانا اور روایتی سرگرمیوں جیسے تائی چی اور مارشل آرٹس میں حصہ لینا معمول ہے۔ 

باقاعدگی سے ورزش پٹھوں کو محفوظ اور دل کو مضبوط کرتی ہے اور دماغی صحت کا راز بھی ورزش میں ہی چھپا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال

ماہرین طب کی جانب سے بھی پانی کے زیادہ استعمال کی ہدایت کی جاتی ہے کیونکہ پانی آپ کے جسم کو خشکی سے بچاتا ہے جس کی وجہ سے جِلد صحت مند رہتی ہے۔

جِلد کا خیال

خوبصورت جِلد میں کوریا کے لوگوں کے ساتھ ساتھ جاپان کے لوگوں کا بھی ذکر آتا ہے، یہ لوگ اپنی جِلد کا باقاعدگی سے خیال رکھتے ہیں، اچھے کھانے کے ساتھ ساتھ جِلد کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں اور جِلد کو دھوپ سے بچانے کیلئے سن اسکرین کا استعمال بھی کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ جِلد کو خشک ہونے سے بچانے کیلئے مؤسچرائیزنگ کریم کا استعمال بھی کرتے ہیں۔

مزید خبریں :