18 جولائی ، 2024
کراچی میں گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر کے باعث بار ایسوسی ایشن نے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ مانگ لیا۔
کراچی بار ایسوسی ایشن نے سیشن ججز کو خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ گرمی کے باعث وکلا کےلیے کام کرنا مشکل ہوچکا ہے اس لیے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ دیا جائے۔
جنرل سیکرٹری کراچی بار نے خط میں کہا کہ موسم کی شدت کی وجہ سے وکلا کو 10روز کے لیے کالا کوٹ پہننے سے استثنیٰ دیا جائے، اس ہیٹ ویو میں وکلا کے لیے کالاکوٹ پہننا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔
جنرل سیکرٹری کراچی بار نے کہا کہ شہر ان دنوں غیرمعمولی ہیٹ ویو کا شکار ہے،کالا کوٹ پر پہن کر کام کرنا مشکل ہوچکا ہے،گرمی کی شدت میں کوٹ پہن کر کام کرنا صحت کےلیے نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔