Time 19 جولائی ، 2024
پاکستان

بلوچستان میں رات گئے بارش، کوہ سلیمان پر اونچے درجے کا سیلاب

بلوچستان میں رات گئے بارش، کوہ سلیمان پر اونچے درجے کا سیلاب
دانا سر میں تیز بارش کے بعد 2 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں این 50 قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا/ فائل فوٹو

بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش سے  نشیبی علاقے زیر آب آگئے  اور کوہ سلیمان پر  اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کوہ سلیمان پر بارش سے اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے ، دانا سر میں تیز بارش کے بعد 2 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں این 50 قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔

ادھر پنجاب سے کوئٹہ جانے والی مسافر بسیں اور داناسر اور شیرانی کی حدود میں خیبرپختونخوا جانے والی مسافر گاڑیاں پھنس گئیں، ٹریفک میں پھنسی گاڑیاں لینڈسلائیڈنگ کے زد میں آنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہیار اور بھٹ شاہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا لیکن ساتھ ہی نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں۔

مزید خبریں :