Geo News
Geo News

Time 21 جولائی ، 2024
پاکستان

آئندہ ہفتے ملک میں بارش کی پیشگوئی، کراچی میں آج پھر بارش کا امکان

آئندہ ہفتے ملک میں بارش کی پیشگوئی، کراچی میں آج پھر بارش کا امکان
پیر سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوکر بارش بر سائیں گی__فوٹو: فائل

آج پھر کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارش ہو گی، پیر سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوکر بارش بر سائیں گی۔

 آج سے 27 جولائی کے د وران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو گی، اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیر سے جمعرات تک بادل بر سیں گے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقو ں میں منگل اور بدھ کو بارش متوقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل 22 جولائی سے شروع ہوگا، 22 سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

23سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ،لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات میں بارش متوقع ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق موسمی صورتحال کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سندھ کے شہروں کا درجہ حرارت:

دوسری جانب گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور تربت میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

دالبندین، نوکنڈی، لاڑکانہ اور موہنجودڑو  میں 44، سکھر میں 42، مظفر آباد میں 41، اسلام آباد،پشاور، ملتان، ڈیرا اسماعیل خان اور ٹھٹھہ میں 40، کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں 39 جب کہ کوئٹہ اور گلگت میں 36 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔