Time 21 جولائی ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ایکس (ٹوئٹر) میں اسپام مواد کی روک تھام کے لیے کارآمد ٹول کا اضافہ

ایکس (ٹوئٹر) میں اسپام مواد کی روک تھام کے لیے کارآمد ٹول کا اضافہ
ایک رپورٹ میں اس بارے میں بتایا گیا / اے ایف پی فوٹو

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) میں اسپام مواد کی روک تھام کے لیے ایک اہم پیشرفت کی جا رہی ہے۔

ایکس کی جانب سے ایک ایسا نیا ٹول تیار کیا جا رہا ہے جس سے صارفین ریپلائیز میں لنکس کو بلاک کرسکیں گے تاکہ اسپام مواد کی روک تھام ہوسکے۔

ایک رپورٹ میں اس نئے فیچر کے بارے میں بتایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایکس کی جانب سے پوسٹس ریپلائیز میں لنکس ڈس ایبل کرنے کے فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔

یہ فیچر استعمال کرنے میں آسان ہوگا بس آپ کو پوسٹس ریپلائیز میں ڈس ایبل لنکس کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔

ایکس کے ایک عہدیدار کرسٹوفر اسٹینلے نے اس فیچر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ٹول پر کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے ان مقبول اکاؤنٹس کو فائدہ ہوگا جن کی پوسٹس پر اسپام مواد کے لنکس کی بھرمار ہو جاتی ہے، اس ٹول سے ایسے ریپلائیز کو بلاک کرنا آسان ہو جائے گا۔

یہ بہت کارآمد ٹول ثابت ہوگااور صارفین کو اپنی پوسٹس پر عجیب و غریب لنکس والی ریپلائیز نظر نہیں آئیں گی۔

مزید خبریں :