Time 24 جولائی ، 2024
پاکستان

پیکا ایکٹ کے تحت درج کیسز کی سماعت کیلئے 2 جج نامزد کردیے گئے

پیکا ایکٹ کے تحت درج کیسز کی سماعت کیلئے 2 جج نامزد کردیے گئے
پی ٹی آئی کے گرفتار ترجمان رؤف حسن اور دیگرپی ٹی آئی کارکنان کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت میں ہوگا: ذرائع— فوٹو:فائل

پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) 2016 کے تحت مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کے جج نامزد کر دیے گئے۔

سیشن جج اعظم خان نے پیکا ایکٹ کے تحت درج کیسز کی سماعت کیلئے  2 جج نامزد کردیے۔

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کے ججز کی نامزدگی کا آفس آرڈر جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ پیکا ایکٹ کے تحت کیسز کے ٹرائل کریں گے۔

آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سول جج شبیر بھٹی کوپیکا ایکٹ کیسز کیلئے بطور جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے گئے۔

آفس آرڈر کے مطابق ججز افضل مجوکہ اور  شبیربھٹی کی عدم دستیابی پر ڈیوٹی جج پیکا ایکٹ کیسز کی سماعت کریں گے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے گرفتار ترجمان رؤف حسن اور دیگرپی ٹی آئی کارکنان کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت میں ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے رؤف حسن کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :