Time 25 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی میں 29 یا 30 جولائی سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے: جواد میمن

کراچی میں 29 یا 30 جولائی سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے: جواد میمن
راجستھان کے قریب آنے پر ہوا کے کم دباؤ کی شدت بڑھ سکتی ہے: موسمیاتی تجزیہ کار/فائل فوٹو

کراچی: موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہےکہ کراچی میں 29 یا 30 جولائی سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق راجستھان کے قریب آنے پر ہوا کے کم دباؤ کی شدت بڑھ سکتی ہے جس کے تحت سندھ میں جولائی کے آخری دنوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

جواد میمن نے بتایا کہ کراچی میں 29 یا 30 جولائی سے بارش کا آغاز ہوسکتا ہے،  بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے 2 یا 3 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں معتدل شدت اور کہیں کہیں تیز بارش کا امکان رہے گا جب کہ 6 یا 7 اگست کو ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن سکتا ہے۔


مزید خبریں :