26 جولائی ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں کمی دیکھی گئی۔
آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کی کمی کے بعد 78 ہزار 29 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 648 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ کاروباری روز میں 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 77 ہزار 921 پوائنٹس رہی۔
حصص بازار میں آج 27 کروڑ 83 لاکھ شیئرز کے سودے 11.62 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپےکم ہوکر 10 ہزار 388 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 857 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 24 ہزار 435 پوائنٹس پر بند ہوا۔