Time 28 جولائی ، 2024
کھیل

K2 کی مہم جوئی کے دوران 2 جاپانی کوہ پیما 7 ہزار میٹر کی بلندی سے گر کر لاپتا

K2 کی مہم جوئی کے دوران 2 جاپانی کوہ پیما 7 ہزار میٹر کی بلندی سے گر کر لاپتا
دونوں جاپانی کوہ پیما بغیر رسی کے الپائن اسٹائل سے کےٹو کے جنوبی حصے پر مہم جوئی کر رہے تھے— فوٹو:فائل

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے 2 کی مہم جوئی کے دوران 2 جاپانی کوہ پیما 7 ہزار میٹر کی بلندی سے گر کر لاپتا ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر ولی اللہ کے مطابق دونوں جاپانی کوہ پیما بہت بلندی سے نیچے گرے ہیں، دونوں جاپانی کوہ پیما بغیر رسی کے ٹو کے جنوبی حصے پر مہم جوئی کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثہ 7 ہزار میٹر کی بلندی پرپیش آیا، فضائی اور زمینی ریسکیو آپریشن ممکن نہیں لگ رہا۔

دوسری جانب پاکستانی کوہ پیما امتیاز سدپارہ، علی درانی اور اشرف سدپارہ سمیت کئی کوہ پیماؤں نے کے ٹو پہاڑ سر کرلیا۔


مزید خبریں :