Time 30 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

نصرت فتح علی سے کس بھارتی موسیقار نے معافی مانگی؟ اجے دیوگن نے قصہ بیان کردیا

نصرت فتح علی سے کس بھارتی موسیقار نے معافی مانگی؟ اجے دیوگن نے قصہ بیان کردیا
اجے دیوگن نے ایک انٹر ویو میں لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان اور بھارتی موسیقار کی ملاقات کے حوالے سے بتایا/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے اپنے انٹر ویو میں لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان سے متعلق ایک دلچسپ قصہ بیان کیا ہے۔

اجے دیوگن نے ایک انٹر ویو میں لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان اور بھارت موسیقار آنند بخشی کی ملاقات کے حوالے سے انکشاف کیا۔

اجے دیوگن نے کہا کہ نصرت فتح علی خان میوزک کیلئے بھارت آئے اور وہ آنند بخشی سے مل کر میوزک بنانا چاہتے تھے جس کیلئے نصرت فتح نے کچھ ملاقاتوں کی منصوبہ بندی بھی کی لیکن وہ نہ ہوسکی۔

اجے دیوگن نے کہا کہ نصرت فتح علی خان کو زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے چلنے میں  دشواری کا سامنا رہتا تھا جس پر انہوں نے آنند بخشی کو میسج کیا لیکن وہ نہ آئے اور پھر ایک روز نصرت فتح علی خان خود آنند بخشی سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

بھارتی اداکار کے مطابق آنند بخشی نے دیکھا کہ 8 لوگ نصرت فتح علی کو پکڑ کر لا رہے ہیں تو وہ بہت شرمندہ ہوئے اور رونے لگ گئے، ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی انا کی وجہ سے ملنے نہیں آئے۔

اداکار نے مزید کہا کہ بعد میں آنند بخشی ان کے پاس آتے تھے اور انہوں نے مل کر شاندار موسیقی تیار کی تھی، ان کی آخری البم 'کچے دھاگے تھی'جو میری فلم تھی۔

مزید خبریں :