30 جولائی ، 2024
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک کی مالیاتی ماہرین کو بریفنگ کے اہم نکات سامنے آگئے۔
اسٹیٹ بینک حکام نے مالیاتی ماہرین کو بریفنگ دیتے ہوئےکہ مہنگائی کی کیفیت میں بے قراری ہے لیکن اس کا زورٹوٹ رہا ہے جب کہ بجٹ اقدامات کا مہنگائی پر اثر توقعات کے مطابق ہے۔
اسٹیٹ بینک حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ریٹ بڑھا کر آمدنی بڑھانے سے قلیل مدت میں مہنگائی کا منظرنامہ خراب ہوسکتا ہے، طلب پر دباؤ کے سبب معاشی نمو معتدل رہےگی اور بیرونی کھاتہ بہتر ہوتا رہےگا۔
حکام نے کہا کہ بلند ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ ذخائر بڑھائے، مالیاتی استحکام کی کوششیں ٹریک پر ہیں جب کہ مانیٹری رجحان توقعات اور سخت پالیسی مؤقف کے مطابق ہے۔
یاد رہے کہ اسٹیٹ بینک نے کل مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی تھی جس کے بعد شرح سود 19.5 فیصد پر آگئی۔