Time 02 اگست ، 2024
پاکستان

طے ہوگیا ہےکہ بجلی بلوں میں کمی نہیں ہونی: فواد چوہدری

طے ہوگیا ہےکہ بجلی بلوں میں کمی نہیں ہونی: فواد چوہدری
اپوزیشن لیڈر کی نا اہلی یہ ہےکہ 7 ماہ بعدبھی علیحدہ علیحدہ احتجاج کررہے ہیں: سابق وزیر/ فائل فوٹو

لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ بات طے ہوگئی ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی نہیں ہونی۔ 

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پرٹیکس لگا کرپیسا کمارہی ہے، یہ بات طے ہوگئی ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی نہیں ہونی۔ 

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی نا اہلی یہ ہےکہ 7 ماہ بعدبھی علیحدہ علیحدہ احتجاج کررہے ہیں، جب تک اپوزیشن جماعتیں اکھٹی نہیں ہوتیں حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑےگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 25 لوگ لاپتا ہیں مگر کسی کو پرواہ نہیں۔ 

مزید خبریں :