02 اگست ، 2024
جاپان میں جولائی تاریخ کا گرم ترین مہینہ رہا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ رواں سال جولائی کے مہینے نے گرمی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔
ایجنسی نے بتایا کہ 1898 سے موسمیاتی اعداد و شمار جمع کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے مطابق گرمی نے رواں سال جولائی میں 126 سالہ ریکارڈ توڑا ہے۔
ایجنسی کے مطابق ملک میں درجہ حرارت اوسط سے 2.16 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ سال جولائی میں اوسط درجہ حرارت 1.91 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
دوسری جانب ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ اپریل سے لے کر اب تک جاپان میں ہیٹ اسٹروک سے 59 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔