03 اگست ، 2024
کم وقت میں اپنا نام بنانے والی اداکارہ انمول بلوچ نے مثالی شریک حیات کی تلاش میں رہنے والوں کو مشورہ دیا ہے۔
انمول بلوچ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں میزبان نے ان سے شریک حیات سے متعلق سوال کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ آج کل لوگوں نے اپنے شریک حیات ڈھونڈنے کیلئے بہت لمبی لسٹ بنا لی ہے لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ زندگی بس 30 سے 50 سال تک کی ہے، آپ اپنے لیے اور دوسرے کیلئے چیزوں کو مشکل بنا رہے ہیں کہ سامنے والا تھک کر کسی بھی رشتے سے پیچھے ہٹ جائے گا۔
اداکارہ نے کہا کہ آپ کسی پر اتنا ہی بوجھ ڈالیں جتنا سامنے والا برداشت کرسکے، آپ کسی کیلئے خود کو پورا بدل دیں یہ ممکن نہیں اور کسی کیلئے آپ بالکل بھی نہ بدلیں یہ بھی ممکن نہیں ہے۔
شادی کے لیے زور دیے جانے کے سوال پر انمول بلوچ نے بتایا کہ پہلے والدہ کی جانب سے زور دیا جاتا تھا لیکن اب انہیں لگتا ہے کہ میں سمجھ دار ہوگئی ہوں تو میں شادی کرلوں گی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے شادی کرنی ہے اور میں بس شادی کروں گی، بیچ کے کسی رشتے میں نہیں رہوں گی کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کے جذبات کا کباڑا ہوتا ہے۔