Time 04 اگست ، 2024
صحت و سائنس

چکوال میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا، ملک میں رواں سال سامنے آنیوالا 12واں کیس

چکوال میں پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا، ملک میں رواں سال سامنے آنیوالا 12واں کیس
پولیو وائرس کی تصدیق قومی ادارہ صحت نے کی ہے جب کہ ضلع چکوال میں پولیو کا یہ پہلا کیس منظر عام پر آیا ہے__فوٹو: فائل

چکوال کےسوا 6 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ڈسٹرکٹ چکوال سے تعلق رکھنے والے سوا 6 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

پولیو وائرس کی تصدیق قومی ادارہ صحت نے کی ہے جبکہ ضلع چکوال میں پولیو کا یہ پہلا کیس منظر عام پر آیا ہے۔

پاکستان میں رواں سال سامنے آنے والا پولیو کا یہ 12واں کیس ہے۔


مزید خبریں :