Time 05 اگست ، 2024
جرائم

بیٹے نے باپ پر 2 کروڑ دیکر حملہ کروایا اور خود ہی جنازہ پڑھایا: شاہد صدیق قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات

بیٹے نے باپ پر 2 کروڑ دیکر حملہ کروایا اور خود ہی جنازہ پڑھایا: شاہد صدیق قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات
مقتول کا بیٹا ملزم قیوم شاہد ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر والد کے انکار پر بیٹے نے جنوری میں بھی قاتلانہ حملہ کروایا تھا: پولیس/ اسکرین گریب

لاہور: نجی اسپتال کے مالک اور  پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل  میں تفتیش کے دوران مزید انکشافات ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی ہےکہ مقتول ڈاکٹر شاہد کے بیٹے قیوم نے دوست سے مل کر باپ کے قتل کا منصوبہ بنایا، مقتول کا بیٹا ملزم قیوم شاہد ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر  والد کے انکار پر بیٹے نے جنوری میں بھی قاتلانہ حملہ کروایا تھا۔ 

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نے جنوری میں باپ کے قتل کی ڈیل 50 لاکھ روپے میں کی اور  ڈاکٹر شاہد صدیق پر دوسرا حملہ 2 کروڑ روپے میں کروایا گیا۔ 

پولیس کے مطابق سفید کار جمعہ کے روز صبح 9 بج کر 50 منٹ سے ڈاکٹر شاہد کی ریکی پر تھی، ریکی کرنے والی کار میں ڈاکٹر شاہد کا بیٹا قیوم سوار تھا، جمعہ کے روز مقتول نے بینک سے رقم نکلوا کر مستحق افراد میں تقسیم کی اور اس دوران بھی  مشکوک کار ڈاکٹر شاہد کا تعاقب کرتی رہی۔ 

بیٹے نے باپ پر 2 کروڑ دیکر حملہ کروایا اور خود ہی جنازہ پڑھایا: شاہد صدیق قتل کیس میں سنسنی خیز انکشافات
ملزم کی مقتول باپ کا جنازہ پڑھاتے ہوئے تصویر

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کے ساتھ ریکی کرتے ہوئے شخص کی فوٹیج سامنے آئی جس پر ملزم کے دوست کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہد صدیق پر 3 روز قبل نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد کے باہر فائرنگ کی گئی تھی جس میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔ 


مزید خبریں :